top of page
Search

اپنا فائدہ

  • Writer: Salman Bhutta
    Salman Bhutta
  • Nov 5, 2023
  • 3 min read

آج نجا نے کیوں، مگر دل چاہا کی کچھ اچھے الفاظ قلم کے ذریعے کاغذ کے حوالے کر دوں. حالانکہ کافی حد تک اس خوشگوار احساس کی وجہ سے آشنا بھی ہوں، مگر ہر دوسرے بشر کی طرح یہی کہنے پر اکتفا سمجھوں گا کہ نہ جانے کیوں.اب اسی موضوع پر قلم چل پڑا ہے تو سوچ رہا ہوں اس دھار کو نہ ہی روکوں، کہیں میرے اندر ہی اندر طوفان نہ برپا ہو جائے.

کل ہمارے استادِ محترم نے کہا کہ انسان اک غیر منطقی مخلوق ہے. اکثر اوقات بغیر کسی وجہ کے فیصلے کر بیٹھتا ہے، مثال کے طور پے، میں نے دھوپ میں کھڑے ہونا ہے تو بس ہونا ہے، کوئی وجہ نہیں ہے بس میرا جی چاہ رہا ہے،مثال بھی اُنہیں کی دی ہوئی ہے.

مگر میرا ذاویہِ سوچ زرا سا مختلف ہے، ہم آج کے دن، اس کائنات کے وجود میں آنے سے کم و بیش ٥ عرب سال بعد اک مصنوعی ذہانت والا مشینی آدمی بناتے ہیں جو کبھی بھی غیر منطقی حرکت سرذد نہیں کرتا… تو پھر یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ رَب العالمین کوئی چیز تخلیق کرے اور وہ بغیر کسی وجہ کے کام سرانجام دیتا پھرے… انگریزی زبان کا سہارا لیتے ہوئے کہوں گا *Its impossible*

یہ تو ہو گئ فرضی کہانیاں، داستانیں، یا پھر افسانے، آپ سوچ رہے ہوں گے یہ کیسے ممکن ہے؟ اکثر اوقات ہمارا جی چاہ رہا ہوتا ہے کسی کام کو… مگر اسکی وجہ سرے سے ہی نا معلوم ہوتی ہے، ایک نہیں زندگی کے کئ مواقع آتے ہیں کہ ہم کچھ ایسے فیصلے کر جاتے ہیں جس کی کوئی خاص وجہ نظر نہیں آ رہی ہوتی، اور بھی بہت سے سوال وغیرہ وغیرہ

جناب؟ جواب ادھر نیچے براجمان ہیں آپ پتا نہیں کہاں گُم ہیں

پہلی بات تو یہ ذہن نشین کر لیں کہ انسان نہایت ہی چالاک، پھُرتیلی، ذہین اور سمجھدار چیز کا نام ہے. یہ بغیر کسی وجہ کے کوئی عمل سر ذد کر ہی نہیں سکتا اور دوسرا یہ کہ اِس کے کئے جانے والے ہر اک عمل میں اِسکا “اپنا فائدہ” شاملِ حال ضرور ہو تا ہے، اور یہی چیز اِسکے جنت میں داخل ہونے سے لیکر جہنم واصل ہونے تک کا سبب بنتی ہے.

اب آپ سوچ رہے ہوں گے کیا مسئلہ ہے اس شخص کو، مزید سے مزید الجھائے جا رہا ہے، مگر یقین مانئے مسئلہ اِس قلم کے ساتھ ہے کہ جو رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی. مزید برآں آپ اس سوچ میں بھی گُم ہوں گے کہ اپنا فائدہ تو ہر کسی کو عزیز نہیں ہوتا.. بے شمار ایسے لوگ ہیں کہ جو تمام کی تمام زندگی اوروں کے کے لئے بسر کر گئے، عبدالستار ایدھی سے لیکر موجودہ دور کے عالِم قاسم علی شاہ صاحب تک… کئ مثالیں بھری پڑی ہیں اس فانی دنیا میں..!!

تو سنئیے اگلی گتھی سلجھتی ہوئ… میرے استعمال کئے گئے لفظ اپنا فائدہ پے غور کیجئے، اس دنیا میں ہر بشر اپنے ہی فائدہ کے لئے زندگی بسر کر رہا ہے، اپنی ہی تمناؤں کی تکمیل میں ہر انس کی زندگی بسر ہوتی ہے، اپنے ہی سکون کے لئے ہر شخص سانس لے رہا ہے، مگر فرق صرف اور صرف ظَرف کا ہوتا ہے.

کسی شخص کو مہینے کے پچاس ہزار روپے کما کر سکون ملتا ہے تو کسی شخص کو اپنا فائدہ فقیر کو پچاس روپے دینے میں نظر آتا ہے. کوئی انسان اپنا فائدہ حاصل کرنے کی خاطر مہ خانہ کا رخ کرتا ہے تو کسی کو وہی تسکین مسجد کی صف پے نصیب ہوتی ہے. پھر اسی دنیا سے اک ایسا انسان بھی کوچ کر جاتا ہے کہ جس کا اپنا فائدہ کراچی کے ہر اک بے سہارا بچے کو چھت دینا تھا تو اِسی دنیا میں روز بے شمار ایسے لوگ بھی رخصت ہوتے ہیں کہ جن کا اپنا فائدہ صرف اپنے ہی پیٹ کی پرورش تک تھا.

اسی دنیا میں… میں کہتا ہوں اسی دنیا میں بے ایسے اولیاء کرام بھی تھے کہ جن کا اپنا فائدہ اپنے رب العزت کی خوشنودی حاصل کرنا تھا تو وہیں اک اقبال بھی گزرتا ہے کہ جس کی دلی تسکین لوگوں کو غفلت کی نیند سے بیدار کرنے میں تھی. اسی کائنات میں اک وہ شخص بھی تھا کہ جس کا قرار، ہیر نامی محبوب کی اک جھلک تھا تو دوسری جانب اک وہ بھی انس تھا کہ جو اپنا فائدہ ذہن میں رکھتے ہوئے ایسی مساواتیں لکھ گیا جو آج، تقریباً ١٠٠ سال بعد بھی سمجھ سے پرے ہیں.

میں یہ بالکل نہیں کہ رہا کہ یہ سب یا دنیا میں رہنے والا ہر شخص غلط ہے، یہ ان میں سے کوئی اک بھی غلط ہے… نہیں، گزارش بس اتنی سی تھی کہ انسان کوئی بھی کام غیر منطقی طور ہر نہیں کرتا، وہ الگ بات ہے کہ

آج نجانے کیوں، مگر دل چاہا کہ کچھ اچھے الفاظ قلم کے ذریعے کاغذ کے حوالے کر دوں.

سلمان احمد بھٹہ ٨ ستمبر ٢٠١٨

 
 
 

Recent Posts

See All
انتظار

انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کرنے کے بعد تقریباً ہر پاکستانی طالب علم کی طرح مجھے بھی کچھ اندازہ نہ تھا کہ زندگی میں کیا کرنا ہے، کس شعبے میں...

 
 
 
یاد

بہت دن بیت گئے … اُس کو دیکھے ہوے، اُن گلیوں میں گئے ہوے، اُن رستوں پر چلے ہوئے، وہ حسین مکان جس کو دیکھ دیکھ کر گزار دیا لڑکپن ہم نے، ...

 
 
 
اک تلخ حقیقت

کی تمہیں کبھی ایسا محسوس ہوا کہ تمہاری زندگی کی ڈور کسی اور کے ہاتھ میں ہے. اور تم صرف کٹ پتلی کا تماشا بنے ہوئے ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ...

 
 
 

Comments


  • alt.text.label.Instagram
  • alt.text.label.LinkedIn
  • alt.text.label.Facebook
  • alt.text.label.Twitter
  • alt.text.label.YouTube

©2023 Salman Ahmad Bhutta

bottom of page