top of page
Search

موت کتنی حسین ہے

  • Writer: Salman Bhutta
    Salman Bhutta
  • Nov 5, 2023
  • 2 min read

زندگی سے تو روز ملاقات ہوتی رہتی ہے مگر اک دن نجانے کیا ہوا، میرے ذہن کو کیا سوجھی میں موت سے ملنے چلا گیا. یا پھر وہ میری زندگی کی آخری ملاقات تھی اور میں اپنی مرضی سے نا گیا تھا. خیر جو بھی ہے، ملاقات میری ہوئ موت سے، وہ اک نئ نویلی دلھن کی مانند سجی سنوری ہوئ کسی دلھن سے کم نہ لگ رھی تھی. مجھے لگا میں غلط جگہ آگیا ہوں، یا تو یے موت نہیں ہے یا پھر میں خوابِ غفلت میں ہوں.

تم.. ہاں تم.. جو اس تحریر کو پڑھ رہے ہو تم سے مخاطب ہوں میں،اگر میری جگہ پر ہوتے تو تمھیں بھی ایسا ہی محسوس ہونا تھا. وجہ یہی ہے کہ موت کا تصور ہمارے اذہان میں بھیانک اور خوفناک بھوت کا ڈال دیا گیا ہے، اس کا قصوروار ہمارا معاشرہ ہے یا خود کا ضمیر کچھ کہنا مناسب نہ ہو گا.

خیر بات آگے نکل گئی، تو بات ہو رہی تھی موت کی خوبصورتی کی… اس قدر خوبصورت اور دلکش چیز میں نے آج تک نہ دیکھی تھی، چندیائ ہوئ آنکھیں بڑی مشکل سے کھولتے ہوئے میں اُس کے عقب میں بیٹھ گیا. میں تو پہلے سے ہی حسن آسودہ ہو چکا تھااس لئے بولنے کی سکت باقی نہ تھی. موقع کی مناسبت کو سمجھتے ہوئے اُس نے ہی آغازِ گفتگو کیا، اور پہلی بات ہی ایسا جواب تھا کہ جو جو میرے اوسان باقی رہ گئے تھے وہ بھی خطا ہو گئے. سوال کی طوالت اس درجے کی تھی کہ میں سوچ میں پڑ گیا کس حصے کا جواب پہلے دوں اور کس کا بعد میں. اس ملاقات میں اک سوال تھا اور محض اک جواب. جس کے بعد نہ اُسکو ضرورت تھی سوالوں کی نہ مجھ میں جرّت تھی جوابوں کی.

ہاں سچ یاد آیا.. سوال کیا تھا یہ تو بتانا بھول ہی گیا.. سوال کوئی مفکرانہ اور عالمانہ نہ تھا کہ جس کے جواب کے لئے بہت ذیادہ علم کی ضرورت ہو.. بلکل سادہ سا تھا.. وہ یہ کہ..

لوگ مجھ سے کیوں بھاگتے ہیں؟ میں نے ان کا بگاڑا کیا ہے؟ میں تو مخلوق کو ان کے خالق سے ملوانے کا واحد ذریعہ ہوں. اور ہو بدبخت زندگی جو تم سب کولے ڈوبے گی، اُس کی چاشنی میں کھوئے رہتے ہو. کیا زندگی کی حقیقت موت کے آنے سے پہلے عیاں نہیں ہو سکتی؟ کیا میرے حصے میں حقارت ہی لکھی ہے؟ اسلام میں موت سے دور بھاگنے والوں کو کیا کہا گیا ہے، معلوم کیا کبھی؟ اور آخر میں… کیا موت کا لغوی مطلب ہی ڈرونا خواب ہے؟

 
 
 

Recent Posts

See All
انتظار

انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کرنے کے بعد تقریباً ہر پاکستانی طالب علم کی طرح مجھے بھی کچھ اندازہ نہ تھا کہ زندگی میں کیا کرنا ہے، کس شعبے میں...

 
 
 
یاد

بہت دن بیت گئے … اُس کو دیکھے ہوے، اُن گلیوں میں گئے ہوے، اُن رستوں پر چلے ہوئے، وہ حسین مکان جس کو دیکھ دیکھ کر گزار دیا لڑکپن ہم نے، ...

 
 
 
اک تلخ حقیقت

کی تمہیں کبھی ایسا محسوس ہوا کہ تمہاری زندگی کی ڈور کسی اور کے ہاتھ میں ہے. اور تم صرف کٹ پتلی کا تماشا بنے ہوئے ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ...

 
 
 

Comments


  • alt.text.label.Instagram
  • alt.text.label.LinkedIn
  • alt.text.label.Facebook
  • alt.text.label.Twitter
  • alt.text.label.YouTube

©2023 Salman Ahmad Bhutta

bottom of page