کچھ باتیں
- Salman Bhutta
- Nov 5, 2023
- 1 min read
کچھ باتیں یاددہانی کے لئے.
موت صرف انسان کی ہوتی ہے اور انتقال آدم کا، انسان سے مُراد یہ جسم ہے جس میں روح قید ہے، اور آدم سے مُراد وہ ٹرانسفارمر ذات جسے ہم روح کہتے ہیں. آدم انرجی ہے، جو نہ ہم سے پیدا کی جا سکتی ہے اور نہ ختم، اس انرجی کا خالق و مالک صرف اللہ کی ذات ہے.
یہ جو اموات پے دکھ ہوتا ہے یہ محض اُس وجود کے بچھڑ جانے کا ہوتا ہے، آپکے اُس وجود سے منسلک سکون کے دوبارہ نہ ملنے کا ہوتا ہے. کسی کو بھی اُس آدم کی خوشی کا احساس نہیں ہوتا ہے جو اِس قید سے آزادی پا گیا اور لا محدود ہو گیا.
کیا پتا جس شخص کا جسم آج مرا ہے وہ کئی سال پہلے ہی ذہنی طور پے مر گیا ہو، لیکن ہم تو اس قدر خود غرض اور محض اپنی خوشی کے لئے پاگل ہیں کہ اس بات کی بھی کوئی فکر نہیں ہوتی.
اگر آپکو لگے میں یہ سب انسان کی خامیاں بیان کر ریا ہو تو، اسی بارے میں کچھ عرصہ پہلے تحریر لکھی تھی جس کا موضوع تھا “اپنا فائدہ” وہ پڑھیے گا. بس اُسی خیال کے خاندان سے یہ الفاظ بھی نکلے ہیں.
سلمان احمد بھٹہ ٧ اگست ٢٠١٩
Comments